انٹرنیشنل

روسی صدر نے دورہ الاسکا کے دوران امریکی شہری کو موٹر سائیکل کا تحفہ کیوں دیا؟

امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج میں گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے موقع پر ایک مقامی شخص کو غیر متوقع طور پرروسی صدر نے نئی موٹرسائیکل کا تحفے میں دے دی۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی جانب سے یہ تحفہ اینکرج کے رہائشی مارک وارن کو دیا گیا۔ روسی سفارتخانے کے ایک اہلکار آندرے لیدینیف نے ہوٹل کی پارکنگ میں وارن کو ’یورال‘ کمپنی کی نئی موٹرسائیکل اور اس کی چابیاں پیش کرتے ہوئے کہا، ’یہ تحفہ روسی صدر کی جانب سے سے‘۔

مارک وارن کو روسی سرکاری ٹی وی کی فوٹیج میں نئی موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر مارک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئی ماٹر سائیکل کے حوالے سے کہا کہ ’یہ دن رات کا فرق ہے۔ مجھے اپنی پرانی بائیک پسند ہے لیکن یہ اس سے کہیں بہتر ہے‘۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات سے قبل روسی سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں اینکرج کی ایک سڑک پر مارک سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مارک کی پرانی یورال بائیک کو سراہا۔ اس کمپنی کی فیکٹری 1941 میں سوویت روس میں قائم ہوئی تھی۔

مارک وارن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اس بائیک کے پرزے، خاص طور پر نیا اسٹارٹر، حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ یوکرین میں تیار ہوتے ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ اگر پیوٹن اور ٹرمپ اس تنازعے کو الاسکا میں حل کرلیں تو کیا یہ ان کے لیے بہتر ہوگا؟ جس پر مارک وارن نے جواب دیا کہ  ’جی ہاں، یہ اچھا ہوگا‘۔

یورال موٹرسائیکل کمپنی کا دفتر امریکی ریاست واشنگٹن میں ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی تمام بائیکس قازقستان میں اسمبل کی جاتی ہیں اور یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد کمپنی نے روس سے اپنی پیداوار ختم کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker