صحت

سعودی عرب سےکراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات، اسپتال منتقل

کراچی:غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز میں آنے والے مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامات سامنے آئی ہیں۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مسافر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کےذریعےسعودی عرب سےکراچی آیا تھا جہاں ائیر پورٹ پر مسافر کی منکی پاکس وائرس جانچنے کےلیےاسکریننگ کی گئی۔

ائیر پورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکریننگ کے دوران مسافرکو بخار اور جسم پردانے تھا جب کہ مسافر نے 5 روز سے مسلسل بخار ہونےکی شکایت کی ہے۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مسافرکو منکی پاکس وائرس علامات پر سندھ حکومت نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال نیپامنتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker