انٹرنیشنل

ٹرمپ کی آمد پر اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر کس نے بند کیا؟ گتھی سلجھ گئی

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آمد پر اسکیلیٹر بند ہونے کے معاملے پر یو این ترجمان نے وضاحت پیش کردی۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ  کے ہمراہ جب  اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور بالائی منزل پر جانے کے لیے اپنے عملے کے ہمرے اسکیلیٹر پر چڑھے تو اچانک اسکیلیٹر رک گیا اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ اس نے اس معمہ کو حل کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کے  ویڈیو گرافر نے غلطی سے حفاظتی طریقہ کار کو متحرک کر دیاجس کے باعث  اسکیلیٹر (برقی سیڑھیاں ) رک گئی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر ان کا فوٹو گرافر اسکیلیٹر پر پیچھے کی طرف سفر کر رہا تھا تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی تصاویر لے سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر  ویڈیو گرافر نے نادانستہ طور پر حفاظتی بٹن کو فعال کیا ہو، حفاظتی طریقہ کار لوگوں یا اشیاء کو حادثاتی طور پرگیئرنگ میں پھنس جانے یا کھینچنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز اقوام ٹرمپ اپنی تقریر میں اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’یہاں آنے پر مجھے صرف ایک ٹوٹا اسکیلیٹر ملا، اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker