انٹرنیشنلتازہ ترین

عمرہ ویزا پر آنیوالے ملازمت تلاش نہ کریں ، سعودی عرب کی سخت وارننگ

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عمرہ ویزا پر آنے والے ملازمت تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔

سعودی حکام نے عمرہ ویزا پر آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی اپنے ملک واپس چلے جایا کریں۔

سعودی وزارتِ حج نےمزید کہا کہ جو لوگ عمرہ ویزا پر آئیں وہ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی کوشش نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق ایک ایکس پوسٹ میں وزارتِ حج نے کہا کہ عمرے کے ویزے پر آنے والوں کو عمرے کے علاوہ مقدس مقامات کی زیارت تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھنی چاہئیں۔

یاد رہے عمرہ پر جانے والے اکثر غیر ملکی شہری سعودی عرب میں ملازمت تلاش کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker