Gilgit-Baltistan

سیلاب سے 18 میگاواٹ پاور کمپلیکس کا عارضی ہیڈ ورکس بہہ گیا، گلگت اندھیرے میں ڈوب گیا

گلگت کے علاقے نلتر میں ایک بار پھر سیلاب آنے سے 18 میگاواٹ کے  پاور کمپلیکس کا عارضی ہیڈ ورکس بہہ گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق نلتر نالے میں دوبارہ طغیانی آنے کے باعث پاور کمپلیکس کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلاب کی وجہ سے ایکسکیویٹر کی رسائی بند ہوگئی ہے اور امدادی کارروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق پاور کمپلیکس کا ہیڈ ورکس سیلاب میں بہہ جانے کے بعد گلگت شہر کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے،  شہر میں بجلی کا مکمل بلیک آؤٹ ہے اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس کی بحالی کا کام سیلاب کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker