کھیل

چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker