تازہ ترینپاکستان

امریکی صدر ٹرمپ کا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر نے ایران کو پہنچا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوہری مذاکرات کے لیے بھیجا گیا خط متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے ایران کو پہنچا دیا۔

انور قرقاش نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کا خط ان کے حوالے کیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھا گیا خط ایک عرب ملک ہم تک پہنچائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی حکام کو لکھا گیا خط ایک عرب ملک کے ذریعے تہران کو پہنچایا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا مذاکرات کا مطالبہ عوامی رائے کے لیے دھوکہ دہی ہے، گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی دھمکیوں کے ساتھ بات چیت سے انکار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker