پاکستانتازہ ترین

پشاور: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو اسکے بھائی کےسامنے قتل کردیا

پشاور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سےبیوی جاں بحق ہوگئی جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتولہ کا بھائی اور راہ گیر زخمی ہوئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقتولہ مسکان کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شوہر نےتشدد کیا تو لڑکی نے بھائی کو بلایا، لڑکی کو اس کا بھائی گھر لےجا رہا تھا تو شوہر اور اس کے بھائی نے ان پر فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاہم مقتولہ کے شوہر اور دیور کےخلاف تھانہ سربند میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker