بزنسپاکستانتازہ ترین

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہو گئٰی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس کی قیمت 2628 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker