پاکستانتازہ ترین

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کواب پاسپورٹ نہیں ملے گا

وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker