تازہ ترینپاکستان

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مظفر آباد، ہٹیاں، چناری، چکوٹھی، گوجربانڈی، چکار، کھلانہ میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ دھیرکوٹ اور مظفر آباد سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ، گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہالہ سے 16 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

زلزلے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker