پاکستان

پنشن اورتنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم

وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کردی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن کیسز میں 22 اپریل اور 19 جون کے آفس میمورنڈمز فوری طور پر ختم کر دیے گئے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ دونوں لینے کی اجازت بحال کردی گئی ہے۔

نئے نوٹیفکیشن میں وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ ملازمت سے متعلق احکامات واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈبل بینیفٹ اسکیم بحال کر دی گئی ہے جس کے تحت دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ اور پنشن بھی لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker