بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے لڑکے کی سربریدہ لاش برآمد

کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے لڑکے کی سربریدہ لاش برآمد
 کیچی بیگ کے علاقے سے لڑکے کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ فاصلے پر لڑکے کا سر بھی ملا ہے تاہم چہرے کو جانوروں نے نقصان پہنچایا جس کے باعث شناخت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے لڑکے کا سر اور ایک ہاتھ جسم سے جدا کیا ہے، جبکہ لڑکے کا دوسرا ہاتھ تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
 لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker