Punjabپاکستان

بہاولپور: دوبزرگوں میں نہر میں تیراکی کے مقابلےکی شرط، ایک بزرگ ڈوب کر جاں بحق

بہاولپور کے  چنی گوٹھ میں نہر میں شرط لگا  کر  تیراکی کا مقابلہ کرتے ہوئے  بزرگ  شہری ڈوب کر  جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق 2  بزرگوں کے درمیان عباسیہ کینال میں تیراکی کی شرط لگی تھی۔ ایک بزرگ شخص  نہرکے درمیان میں پہنچ کر ڈوب گیا جس کی لاش نکال لی گئی۔

 ریسکیو کے مطابق  دوسرا بزرگ شخص نہر کے آدھے راستے سے ہی لوٹ گیا۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 66 سال تھی۔

جاں بحق شخص کے بھتیجے نے الزام لگایا ہےکہ علاقہ مکینوں نے میرے بزرگ چچا کو نہر عبور کرنےکا جھانسہ دیا تھا، میرا چچا ڈوبتا رہا اور علاقہ مکین نہرکنارےکھڑے دیکھتے  رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker