پاکستان

ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام میں علیمہ خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد:  ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام  میں  عمران خان کی بہن  علیمہ خان کو  نوٹس جاری کردیا  گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) لاہور زون نے علیمہ خان کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

نوٹس میں علیمہ خان کوکل صبح ساڑھے 11 بجے این سی سی آئی اے لاہور آفس میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

 نوٹس کے متن کے مطابق کارروائی 27 مئی 2025 کی ایک انکوائری کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، اگرملزمہ پیش نہ ہوئیں تو  تصور کیا جائےگا کہ  ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں ہے۔

 نوٹس میں کہا گیا ہےکہ  عدم حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker