سائنس اور ٹیکنالوجی
بھارت نے اپناسب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا

نئی دہلی: بھارت نے اب تک کا اپناسب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سی ایم ایس (CMS-03) نامی سیٹلائٹ پورے بھارت اور آس پاس کے وسیع سمندری علاقوں کی کوریج کرےگا۔
رپورٹ کے مطابق مواصلاتی سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام ہے جبکہ سیٹلائٹ کوآندھرا پردیش کےجنوبی علاقے سری ہری کوٹا سے مدار میں بھیجا گیا۔
اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہمارا خلائی شعبہ ہمیں فخر دلاتا رہے گا۔



