
اسلام آباد: لکی موٹرز نے پاکستان میں پیوژو 2008 کا فیس لفٹ متعارف کروادیا۔
نئی پیوژو 2008 میں فل ایل ای ڈی ہیڈلیمپس دیے گئے ہیں جبکہ فرنٹ گرِل کو نئے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، ساتھ ہی پیوژو کی خاص تھری کلا ایل ای ڈی ڈے ٹائم رنگ لائٹ لائٹ بھی شامل ہے۔
گاڑی کے کیبن کو 10 انچ ایچ ڈی ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور پریمیئم روف لائنر کے ساتھ مزید لگژری انداز دیا گیا ہے۔
پیوژو 2008 کا فیس لفٹ دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے۔ 2008 ایکٹیو و کی قیمت 69 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 2008 آلور کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔



