سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل میپس کا نیا فیچر صارفین کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا

گوگل میپس میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

گوگل میپس صرف راستے بتانے میں ہی مدد فراہم نہیں کرتا، بلکہ آپ اسے کسی مقام کو تلاش کرنے، بہترین روٹ کو جاننے اور دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی جگہ جاکر بھول جاتے ہیں اور گوگل میپس کی ہسٹری میں جاکر اسے تلاش کرنا آسان نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے یور ریسنٹ پلیسز نامی فیچر میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر گوگل میپس کے نئے ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔

یور ریسنٹ پلیسز سیکشن یور لسٹس کے اوپر موجود ہوگا اور اس میں ان تمام مقامات کی تفصیلات موجود ہوگی جہاں آپ حالیہ دنوں میں گئے ہوں گے۔

وہاں 4 آپشنز ایریا، کیٹیگری، سیوڈ اور میپس ہسٹری بھی موجود ہوں گے اور ہر ایک سے مختلف طریقوں سے مدد ملے گی۔

جیسے اگر آپ کیٹیگری پر کلک کریں گے تو آپ کو ذیلی فلٹرز جیسے فوڈ اینڈ ڈرنک، کلچر، شاپنگ اور دیگر نظر آئیں گے۔

ہر لوکیشن انٹری کے ساتھ ایک بک مارک آئیکون اور تھری ڈاٹ مینیو موجود ہوگا۔

بک مارک سے آپ اس لوکیشن کو لسٹس میں محفوظ کرسکیں گے جبکہ تھری ڈاٹ مینیو میں شیئرنگ، چیکنگ ڈیٹیلز یا ہسٹری سے ڈیلیٹ کرنے جیسے اضافی آپشنز موجود ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر محدود افراد کو دستیاب ہے اور کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker