پاکستانتازہ ترین

خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہمی کے وعدے پر دھرنا ختم کردیا گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے وعدے پر دھرنا ختم کردیا گیا۔

ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) حکام اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا ختم کردیا گیا۔

ٹیسکو حکام اور مظاہرین میں معاہدہ طے پایا ہےکہ یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جائےگی۔ ٹیسکو حکام کی تحریری یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

خیال رہےکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن میں گزشتہ روز سے دھرنا دے رکھا تھا۔

گزشتہ روز بھی لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے اندر مظاہرین نے دھرنا دیا تھا۔

مظاہرین نے یومیہ 21 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرکے 6 گھنٹے بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker