پاکستان

بارش میں گاڑی چلاتے وقت سب سے بڑا خطرہ کیا ہوتا ہے؟ کونسی احتیاط حادثے سے بچاسکتی ہے؟

پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے اور اس دوران ملک بھر میں تیز بارشوں کے دوران  شاہراہوں پر متعدد حادثات بھی دیکھنے میں آئے،  یہ حادثات کہیں جانی تو کہیں مالی نقصانات کا سبب بنے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  چند احتیاطی تدابیر آپ کو بارشوں میں ڈرائیونگ کے دوران پیش آنے والے حادثات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں؟

نیشنل ہائی وے  اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ایکس(  ٹوئٹر)  پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خاص احتیاطی تدابیر شیئر کی گئی ہیں۔

ویڈیو رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران  ڈرائیونگ کیلئے سب سے بڑا خطرہ  ایکواپلاننگ (Aquaplaning) ہے۔

ایکو پلاننگ (Aquaplaning) کیا ہے؟

اس صورتحال میں گاڑی کے ٹائروں اور  سڑک کے درمیان پانی کی تہہ بن جاتی ہے اور یوں ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو دیتا ہے۔

 

صورتحال اس وقت زیادہ گھمبیر ہو جاتی ہے جب ٹائروں کا ٹریڈ روٹ 3 ملی میٹر سے کم ہو اور گاڑی کی رفتار 55  سے 80 فی کلو میٹر گھنٹہ یا اس سے زیادہ ہو۔

اس صورتحال  میں سڑک پر موجود پانی کی مقدار چاہے 2 ملی میٹر سے کم ہی کیوں نہ ہو بریک لگا نے کی صورت میں  گاڑی عام حالات کے مقابلے 2 سے 3 گنا زیادہ فاصلے پر جاکر رکتی ہے جو حادثے کا سبب بن جاتی ہے۔

محفوظ کیسے رہا جائے؟

اگر آپ اس خطرے سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو  بارش کے دوران گاڑی کی رفتار  کم رکھیں دوسری اور سب سے اہم بات یہ کہ اپنی گاڑی کا  فاصلہ  اگلی گاڑی سے  زیادہ رکھیں۔

یہ محفوظ حکمت عملی بارشوں کے دوران آپ کو حادثات سے بچانے میں اہم کردار اداکرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker