اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا، پاکستان کی النصر اسپتال پر حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد : پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کےالنصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 21 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں 5 صحافی اور ایک ریسکیو ورکرز شامل ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسپتال پر حملہ انسانیت سوز اور سنگین جرم ہے، پاکستان النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، اسرائیل کے جرائم پر عالمی برادری کو صیہونی ریاست کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے شام پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے روکے۔



