پاکستان

مالاکنڈ: بیٹےکی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ انتقال کرگئے

مالاکنڈ میں  اپنے بیٹےکی فائرنگ سے  زخمی ہونے والے جے یو آئی کے مرکزی  رہنما مفتی کفایت اللہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  مفتی کفایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مفتی کفایت اللہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پولیس کے مطابق  مفتی کفایت اللہ کے بیٹے معتصم باللہ نے دو ہفتے قبل گھر میں اہلخانہ پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے مفتی کفایت زخمی ہوئے تھے جب کہ ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker