پاکستان

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق

قصور کے نواحی علاقے مائی رابو میں ڈکیتی مزاحمت پرکبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ناصرپہلوان حویلی لکھا سے گھر واپس جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایاکہ ناصرپہلوان کو گردن پرگولی لگی، انہیں علاج کیلئے لاہور لے جارہا تھا جہاں وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناصرپہلوان تین بچوں کے باپ تھے اور ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker