کھیل

نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھوٹان کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی رجسٹر کرلی۔

بنکاک انڈوور اسٹیڈیم میں پاکستان نے بھوٹان کے خلاف 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی ۔

بھوٹان کو داوا شیرنگ نے ابتدائی لمحات میں ایک کے بعد ایک 2 گول کرکے برتری دلادی تھی لیکن اس کے بعد پاکستان نے فائٹ بیک کیا۔

28 ویں منٹ میں حسن ظفر نے گول کرکے خسارے کو کم اور پھر 32 ویں منٹ میں آصف احمد چوہدری نے مقابلہ برابر کردیا۔

34 ویں اور 35 ویں منٹ میں عدنان اشفاق نے گول اسکور کرکے پاکستان کو 2-4 کی برتری دلادی ۔

یہ پاکستان کی فٹسال میں پہلی کامیابی ہے۔پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں مالدیپ نے 1-7 سے شکست دی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ میز ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ 18 حنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker