پاکستان

پنجاب: اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر رانا ثنااللہ سینیٹر منتخب ہوگئے

لاہور: پنجاب سے  پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے رہنما  رانا ثنااللہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر  پنجاب کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے  پنجاب اسمبلی ہال میں ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پولنگ کا عمل شروع کروایا جو بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر 250 ووٹ لے کر  سینیٹر منتخب ہوگئے۔

کل 251  ووٹ ڈالے گئے۔ ایک ووٹ منسوخ ہوا۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 10،12 لوگ انہیں ووٹ دینا چاہتے تھے، رابطہ کرنے پر انہیں جواب دیا کہ آپ اپنے امیدوار کو ہی ووٹ دیں ۔

رانا ثنااللہ تحریک انصاف کے بائیکاٹ کو راہ فرار قرار دیتے ہوئے بولے کہ جمہوریت ڈیڈلاک نہیں ڈائیلاگ سے بڑھتی ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینیٹ نشست کے لیے سلمیٰ اعجاز اور رانا ثناءاللہ امیدوار  تھے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر  پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker