پاکستان

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا ، کیا پاکستان میں دکھائی دے گا؟

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔

سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔

22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا، رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

سپارکو کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker