Punjab

بھکر : گورنمنٹ گرلز اسکول سے مشکوک خاتون کی 2 طالبات کو زبردستی لے جانے کی کوشش

پنجاب کے ضلع بھکر میں مشکوک خاتون نے گورنمنٹ گرلز اسکول سے2 کمسن طالبات کو گھیسٹ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق بھکر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں ایک مشکوک خاتون کی جانب سے 2 کمسن طالبات کو گھیسٹ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم ٹیچرز اور عملے کی مزاحمت پر خاتون نے اسپرے کردیا۔

اس واقعے کے دوران 2 ٹیچرز سمیت 7 طالبات اور ایک ریسکیو اہلکارمتاثر ہوا جب کہ ملزمہ کو ٹیچرزاوراسٹاف نے قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب گھر سے سودا لینے کیلئے نکلی سرگودھا کی رہائشی13 سال کی لڑکی لاپتا ہوگئی۔

پولیس کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ بیٹی سودا خریدنےگئی تھی،واپس نہیں لوٹی، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker