بلوچستان

این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اپریل کو ہوگی

کوئٹہ، الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ نشست سابق رکن قومی اسمبلی اختر مینگل کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 5 اپریل کو ہوگی، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 20 سے 24 فروری مقررکی گئی ہے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 فروری کوجاری کی جائے گی۔

کاغذات کی جانچ پڑتال 4 مارچ تک مکمل ہو جائے گی، اس کے بعد امیدواروں کو 18 مارچ کوانتخابی نشانات فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی مہم کا آغازکرسکیں۔

الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام انتخابی کارروائیاں شفاف اور وقت پر مکمل کی جائیں گی تاکہ خضدار کے عوام کو بروقت نمائندگی حاصل ہو، اس ضمنی انتخاب پرسیاسی جماعتوں کی بھرپورتوجہ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker