پاکستانPunjab

لاہور: موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

لاہور میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے 21 سال کے نوجوان نعمان کی گردن کٹ گئی جس کے بعد نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واضح رہےکہ پنجاب میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker