پاکستان

پی ٹی آئی یا کالعدم ٹی ٹی پی کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا:ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا۔

اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ میں نے کبھی تحریک طالبان افغانستان کو افغان عوام کا نمائندہ نہیں مانا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی یا کالعدم ٹی ٹی پی کو پشتون عوام کا چہرہ نہیں سمجھتا، دونوں طرف کے لوگ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے، یہ ایک حقیقت ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ یہ سب مغربی منصوبے ہیں، مقصد ہے کہ اس خطے کو جہنم بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker