پاکستان

کراچی:ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے ذریعے 73 کروڑ روپے منتقل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم 73 کروڑ روپے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جنہیں مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ایجنٹس کے ذریعے حوالہ ہنڈی کی رقم دبئی منتقل کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔ اس کیس میں ملوث نجی بینک کے ایک مینیجر سمیت تین ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker