World

افغان صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کی جانب سے افغان طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

این آر ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغلان کے ضلع نہرین میں طالبان کی جانب سے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں این آر ایف کے جنگجوؤں نے کارروائی کی۔

این آر ایف کے مطابق جھڑپ میں 3 طالبان کے جنگجو مارے گئے اور طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

این آر ایف نے مزید دعویٰ کیا کہ طالبان فورسز نے گولی مار کر ایک چرواہے کو بھی ہلاک کردیا۔

دوسری جانب تاحال طالبان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل ریزسٹنس فرنٹ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس پر بھی طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker