پاکستان

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئے ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پٹرول کی فی بیرل قیمت 69 ڈالر 73سینٹ ہوگئی، پٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ ہوئی ہے، یوں پٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر32 سینٹ ریکارڈ کیا گیا، پٹرول پر فی بیرل پریمیم میں 38 سینٹ فی بیرل اضافے کے بعد 4 ڈالر 76سینٹ سے بڑھ کر 5 ڈالر 14 سینٹ تک پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 48 پیسےاور کسٹم ڈیوٹی میں 71 پیسے کمی ہوئی ہے، اسی طرح پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی جب کہ 15دسمبر کو پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے 66 پیسے تھی۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سے کم ہوکر 79 ڈالر 92 سینٹ ریکارڈ کی گئی، جب کہ پاکستان میں ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی میں 1 روپے 76 پیسے کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 9 روپے 57 پیسے کم ہوگئی، جس کے باعث ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164 روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 155 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑی کمی کا امکان ہے، اوگرا 31 دسمبر کو ورکنگ حکومت کو بھجوائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker