انٹرنیشنلتازہ ترین

ہمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش ہے، امریکہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری اور دفاتر پر چھاپوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں دیکھ رہے ہیں، ہمیں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کے حامی ہیں، پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام تر احتجاج پُرامن طریقے سے ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اقدمات تیز کیے جارہے ہیں، عمران خان و عارف علوی کیخلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker