سائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔

اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں ان نئے فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔

یہ فیچرز بتدریج متعارف کرائے جا رہے ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

 

ان میں سے ایک فیچرز لائیو اینڈ موشن فوٹوز کا ہے۔

بنیادی طور پر یہ ایک ہی فیچر ہے مگر آئی فون صارفین کے لیے اس کا نام لائیو فوٹوز جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موشن فوٹوز رکھا گیا ہے۔

لائیو یا موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے جو صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ریکارڈ کرکے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے کردار کو مزید توسیع دی جا رہی ہے۔

اب صارفین اسے پرسنلائز چیٹ تھیمز اور ویڈیو کالز یا چیٹس میں شیئر کیے جانے والے میڈیا کے منفرد بیک گراؤنڈز تیار کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ بنیادی طور پر 2 فیچرز ہیں جن میں سے ایک کا نام چیٹ تھیمز ود میٹا اے آئی ہے جبکہ دوسرے کا نام بیک گراؤنڈ ود میٹا اے آئی ہے۔

ایسے افراد جو اسٹیکرز استعمال کرنا پسند کرتے ہیں، ان کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے متعدد نئے اسٹیکر پیکس بشمول فیئر لیس برڈ، اسکول ڈیز اور ویکیشن وغیرہ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ایک نیا فیچر گروپ سرچ کا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے گروپ چیٹ کو دریافت کرنا زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔

یعنی طویل لسٹ میں اسکرولنگ کی بجائے صارفین کسی دوست کا نام سرچ کریں گے تو فوراً ہی وہ تمام گروپس سامنے آ جائیں گے جن میں وہ دونوں ممبرز ہوں گے۔

آخری فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔

اس فیچر کے تحت وہ واٹس ایپ کے اندر ہی دستاویزات کو اسکین کرسکیں گے، یعنی کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر آئی او ایس صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker