واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایجنٹس سے براہ راست چیٹ کی سہولت متعارف کرانا شروع کردی ہے۔
فیچرکوفی الحال محدود تعداد میں صارفین کے لیے جاری کیا جارہا ہے،جس کے ذریعے مختلف بیرونی ایجنٹس کو واٹس ایپ چیٹ کے اندر استعمال کیا جاسکے گا۔
WABetaInfo کےمطابق واٹس ایپ کےبیٹا ورژن میں فیچرکی آزمائش جاری ہے،صارف ایپ کی سیٹنگز سے اپنا ایجنٹ شامل کرسکےگا۔
ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ کےساتھ زیادہ سےزیادہ پانچ ایجنٹس منسلک کیےجاسکیں گے،ایجنٹ ترتیب دیتے وقت صارف اس کے لیے مخصوص نام اور پروفائل تصویر بھی منتخب کرسکے گا۔
ایجنٹ شامل کرنے کےبعد واٹس ایپ صارف کو ایک API کی فراہم کرےگا،جسےمتعلقہ تھرڈ پارٹی سروس میں استعمال کرکے ایجنٹ کو واٹس ایپ چیٹ کے ساتھ منسلک کیا جاسکے گا۔
واٹس ایپ نےصارفین کوہدایت کی ہےکہ API کی کسی دوسرےشخص کےساتھ شیئر نہ کریں،کیونکہ اسکے ذریعے ایجنٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے،فیچر کی دستیابی فی الحال محدود ہے اور اسے مزید صارفین تک مرحلہ وار پہنچانے کی توقع ہے۔
کنکشن مکمل ہونےکےبعد ایجنٹ عام واٹس ایپ کانٹیکٹ کی طرح چیٹ لسٹ میں نظر آتا ہے اورصارف اس سےمختلف کام لےسکتا ہے،مثال کےطور پر ڈرافٹ تیار کرنے،نوٹس بنانےیا ذاتی معاون کے طور پر اسے استعمال کیاجاسکتا ہے،یہ سہولت صرف مصنوعی ذہانت تک محدود نہیں،کیونکہ واٹس ایپ کے مطابق دیگرمطابقت رکھنے والے بوٹس بھی اس نظام سے منسلک ہوسکتے ہیں۔
پرائیویسی کےحوالے سے اس فیچر کی ایک اہم حد یہ ہےکہ ایجنٹ صرف وہی پیغامات پڑھ سکتا ہے جو صارف خود اس کے ساتھ شیئر کرے،اسےصارف کی عام ذاتی چیٹس،کانٹیکٹس یا میڈیا تک آزادانہ رسائی حاصل نہیں ہوتی۔
تاہم تھرڈ پارٹی ایجنٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو عام واٹس ایپ چیٹس جیسی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہوگی۔



