سائنس اور ٹیکنالوجی

ہزاروں میٹر بلندی پر پیراشوٹ طیارے میں پھنس جانے کے بعد بچ جانیوالا اسکائی ڈائیور

تصور کریں کہ آپ اسکائی ڈائیونگ کے لیے طیارے سے چھلانگ لگائیں اور نیچے جانے کی بجائے وہی اٹک جائیں تو پھر کیا ہوگا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آسٹریلیا میں ایک اسکائی ڈائیور کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔

مقامی حکام کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس اسکائی ڈائیور نے چھلانگ لگائی تو اس کا پیراشوٹ طیارے کی دم میں پھنس گیا اور وہ ہزاروں میٹر بلندی پر لٹکنے لگا۔

یہ واقعہ ستمبر 2025 میں ایک اسٹنٹ کے دوران Cairns کے جنوب میں پیش آیا تھا۔

مگر اس بارے میں تفصیلات اور ویڈیو اب سرکاری تحقیقات کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

اس پرواز سے 4600 میٹرز کی بلندی پر پیراشوٹرز کے 16 وے فارمیشن کو تشکیل دیا جانا تھا۔

اس اسٹنٹ کو شوٹ کیا جا رہا تھا مگر یہ منصوبہ اس وقت ختم ہوگیا جب پہلے ڈائیور نے چھلانگ لگائی۔

جب اس ڈائیور نے چھلانگ لگائی تو اس کا ریزرو پیراشوٹ طیارے کے ونگ فلیپ سے ٹکرا کر کھل گیا اور وہ فضا میں لٹکنے لگا۔

ڈائیور کا نارنجی پیرشوٹ طیارے کی دم کے گرد لپٹ گیا تھا۔

رپورٹ میں ڈائیور یا دیگر افراد کے نام، عمر اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کچھ لمحات تک وہ ڈائیور شاک میں وہاں لٹکا رہا اور پھر اس نے چاقو سے ریزرو پیراشوٹ کی ڈوری کو کاٹ کر خود کو آزاد کرالیا۔

اس کے بعد مرکزی پیراشوٹ کو کھول کر بحفاظت زمین پر اتر گیا۔

اس واقعے سے طیارے کی دم کو کافی نقصان پہنچا اور پائلٹ کو طیارے کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا، مگر وہ حفاظت سے اسے اتارنے میں کامیاب رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker