کھیلکرکٹ

لاہور ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، 7 کھلاڑی آؤٹ

لاہور ٹیسٹ:جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے تیسرے دن پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں گنوادیں۔

پاکستان کی جانب سےپہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور اسٹمپس ہوگئے جب کہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے مجموعے پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ 119 کے مجموعے پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 150 کے مجموعے پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

رضوان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی کچھ نہ کرسکے اور 151 کے مجموعے پر صفر پر چلتے بنے۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔

دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔

ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ ساجد خان نے3اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز اسکور کیے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 75 رنز اور کپتان شان مسعود نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker