کھیلکرکٹ

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا ٹیم سے علیحدگی کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

علی ترین نے ملتان سلطانز سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

علی ترین نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ اس ٹیم کا حصہ بننا میری زندگی کا ایک سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ میں فینز سے محبت کرتا ہوں، میں اس ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور مجھے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر بے حد فخر ہے۔

علی تین نے لکھا کہ ہر سیزن میں، میں اپنے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو بتاتا تھا کہ اس خطے کی نمائندگی کا کیا مطلب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کے لوگ سخت محنت کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سال بہ سال مالی نقصان کے باوجود، میں نے کبھی بھی اس سے دور جانے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker