سائنس اور ٹیکنالوجی

سام سنگ اپنا پہلا ملٹی فولڈنگ فون دنیا کے سامنے لے آیا

سام سنگ نے اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے اپنا پہلا ملٹی فولڈنگ فون متعارف کروا دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملٹی فولڈنگ فون گیلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ کی لانچنگ سام سنگ کی اس کوشش کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ اس شعبے میں اپنی جگہ مضبوط کرنا چاہتا ہے جہاں اس کے چینی حریف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ قیمت اور پروڈکشن سے متعلق چیلنجز کی وجہ سے فولڈ ایبل ڈیوائسز فی الحال محدود طلب رکھنے والی کیٹیگری ہی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ ایس 25 ایج کے خریداروں کیلیے خوشخبری

سام سنگ کے ملٹی فولڈنگ فون کی قیمت تقریباً 2440 ڈالر ہے جو پاکستانی 6 لاکھ 90 ہزار 490 روپے بنتے ہیں۔ تین پینلز سے بنے اسمارٹ فون کا ڈسپلے 10 انچ کا ہے اور یہ سام سنگ کے تازہ ترین فولڈ ایبل گیلیکسی زیڈ فولڈ 7 کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد بڑا ہے۔

سام سنگ الیکٹرانکس کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور کوریا سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفس کے سربراہ الیکس لِم نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ فولڈ ایبل مارکیٹ ترقی کرتی رہے گی اور خصوصاً ٹرائی فولڈ اس شعبے کے اہم حصوں میں مزید تیز رفتار نمو کیلیے محرک ثابت ہو سکتا ہے۔

الیکسِ لیم نے کہا کہ یہ نئی فولڈ ایبل ڈیوائس اُن صارفین کیلیے تیار کی گئی ہے جو اسے خاص طور پر چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں تیار ہونے والا ٹرائی فولڈ 12 دسمبر کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا جبکہ اسے اس سال کے اندر چین، سنگاپور، تائیوان اور متحدہ عرب امارات میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔

امریکا میں اس کی لانچنگ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

ملٹی فولڈنگ فون میں سام سنگ کی فلیگ شپ ماڈلز کی سب سے بڑی بیٹری شامل ہے جو سپر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے، یہ فون کو 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج کر دیتی ہے۔

الیکسِ لیم نے کہا کہ میموری چپس اور دیگر پرزہ جات کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت کا تعین ایک مشکل فیصلہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker