World

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر

مدینہ : مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق نئے اوقات کار کے تحت مردوں کےلیے ’زیارت‘ کا وقت شب 2 بجے سے نماز فجر تک اوردن میں وقت 11 بجے سے عشاء تک ہوگا۔

ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواتین کےلیے زیارت کا وقت فجرکے بعد سے دن کے 11 بجے اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک ہوگا۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کرسکیں گے جب کہ خواتین جمعہ کو نماز فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker