World

نیتن یاہو کی اپوزیشن لیڈر کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپوزیشن لیڈر گادی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش کردی۔

اسرائیل میں انتخابات کے بعد نئے حکومت کے قیام کے لیے ڈیڈلاک تاحال ختم نا ہوسکا اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اپوزیشن لیڈر گادی آئزنکوٹ آج ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ خود متبادل وزیراعظم ہوں گے۔

واضح رہے 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات میں حکومتی اور اپوزیشن اتحاد میں سے کوئی بھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا جبکہ عرب جماعتیں کنگ میکر بن گئی تھیں۔

بعد ازاں اسرائیلی صدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر گادی آئزنکوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی اور حکومت سازی کےلیے آئزنکوٹ کے پاس اب 20 دسمبر تک کی مہلت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker