ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی جائیں، اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے: بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ ایک دوسرے کی حکومتی نہ گرائی جائیں اور اختلافات بھلا کر مقابلہ کریں تو ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

رحیم یارخان میں بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی مفاہمت کا پیغام دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کھینچا تانی میں لگے رہے تو عوام کا نقصان ہوگا، انتقامی سیاست عوام کے ساتھ نانصافی ہوں گی، نفرت اور تقسیم کی سیاست چھوڑ کر عوامی مسائل پر توجہ دی جائے، حکومت تمام کام باہمی رضامندی سے کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا ماضی میں ہمارے بڑوں نے غلطیاں کی اور پھر سیکھا، میثاق جمہوریت کے بعد اب ہم ایک دوسرے کی حکومت گرانے کی سازش نہیں کرتے، حکومت تمام کام باہمی رضامندی سے کریں، اختلافات بھول کر مسائل کامقابلہ کریں تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کاحل نہ ہو۔
بلاول نے ایس آئی یو ٹی منصوبہ جاری رہنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن کی حکومت چلی جاتی تو ان کے منصوبے ختم ہو جاتے تھے، آج اگر یہ منصوبہ چل رہا ہے تو اس لیےکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔
ان کا کہنا تھا مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی روایت قائم رکھی ہے تو میں بھی یہ روایت قائم رکھتا ہوں، ایک دوسرے کی حکومتیں نہ گرائی نہ جائیں تو ہم عوام کے لیے کام کرسکتے ہیں۔



