جرم

کراچی: کورنگی کراسنگ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی میں ڈکیتی واقعے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ ندی کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ پر جان سے چلی گئی۔

مقتولہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ کار میں جا رہے تھے، ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker