پاکستان

کراچی: عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں مہندم ہونے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے چوتھے روز بھی ریسکیو اہلکاروں نے مزید ایک اور شخص کی لاش نکال لی، جس کے بعد اس حادثے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق افراد ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اب تک 516 عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔

کراچی کی ایڈمن سوسائٹی بلوچ کالونی بلاک فور میں 6 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

‏ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 13 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ آج مزید ایک اور لاش ملنے کے بعد اس کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ملبے سے ملنے والی لاشوں میں 22 سالہ محمد نوید، 35 سالہ فرحان، 17 سالہ محمد ارسلان، 35 سالہ نجیب، 25 سالہ عابد، 24 سالہ بلال، 30 سالہ نجیب، 22 سالہ اللہ دتہ، 30 سالہ محمد علی، 27 سالہ صغیر اور حسیب شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز 2 دن بعد عادل نامی شخص کو ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا جب کہ ملبہ ہٹانے کے لیے 4 شاول اور 4 ایکسیویٹر مشینیں استعمال کی جارہی ہیں، متعدد ٹرک بھی ملبہ منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122، چھیپا، ایدھی اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker