پاکستان

لاہور میں بڑی بیٹھک، آصف زرداری کی محسن نقوی اور ملک احمد خان سے ملاقات، صوبوں پر مشاورت

صدر مملکت آصف زرداری نے لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں ان کی محسن نقوی اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے اہم ملاقات ہوئی جس دوران نئے صوبے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تینوں رہنماوں کی ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی جس دوران نئے صوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملک احمد خان نے محسن نقوی اور صدر پاکستان سے نئے صوبوں سے متعلق ریفرنڈم پر بات چیت کی ، جس کے بعد آصف زرداری روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری بھی اہم ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی وزیراعظم اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کا امکان ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں زرداری ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے کیونکہ 11 دسمبرسے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توسیع درکار ہے۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مجوزہ تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کا بھی امکان ہے،بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر حکومتی قیادت کے سامنے پیپلز پارٹی کے تحفظات رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker