انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمبار ی کرتے ہوئے مزید 116 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں اسپتال، اسکول اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 116  فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ فوج کو خوراک کے انتظار میں موجود لوگوں پر گولیاں چلانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یمن سے اسرائیل میں میزائل داغے جانے کا دعویٰ  کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker