پاک افغان سرحد پر کشیدگی، تین مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ

پاک افغان سرحد پر کشیدگی، تین مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ
🔶 سرکاری ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق پاک افغان سرحد پر تین مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ان جھڑپوں کے مقامات میں چمن، اسپن بولدک، وزیرستان کا علاقہ انگور اڈہ اور باجوڑ، کنڑ کا سرحدی سیکٹر شامل ہیں۔ سیکیورٹی معاملات سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان جھڑپوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
🔶 رپورٹ کے مطابق، دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر جانی نقصان کا دعویٰ کیا جارہا ہے ، باجوڑ میں مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ گولے سرحد کے قریب مختلف مقامات پر گرے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


