پاکستان

ملک بھر میں ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 45 سے 52 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

پاکستان بھر میں گرم اور خشک موسم کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی وارننگ

29اپریل سے 3 مئی کے دوران بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا،بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کردیا،ڈی جی عمر جاوید کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی اور جون گرم ترین مہینے ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے،مئی اور جون میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

طویل لوڈ شیڈنگ اور گرمی؛ بجلی کا شارٹ فال کتنے میگا واٹ ہو گیا؟

حالیہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا،29اپریل سے 3 مئی تک جنوبی علاقوں میں ہلکی ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی متوقع ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker