بلوچستان
کوئٹہ: 6 سالہ مغوی بچے کے اغواء کا ڈراپ سین

کوئٹہ: 6 سالہ مغوی بچے کے اغواء کا ڈراپ سین، سگی خالہ ہی اغوا کار نکلی
🔶 کوئٹہ سے بازیاب کرائے گئے 6 سالہ مغوی بچے کے اغواء کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بچے کو اغواء کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی سگی خالہ ہے۔
🔶 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں ملوث دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے ملزمہ سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
🔶 مزید انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ نے بچے کی رہائی کے بدلے 60 ہزار امریکی ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے مشرقی بائی پاس کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔



